26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کی روس سے تجارتی روابط رکھنے والے ممالک کو پابندیاں عائد...

ٹرمپ کی روس سے تجارتی روابط رکھنے والے ممالک کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی


— فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے والے ممالک کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے روس کو دھمکی دی ہے کہ اگر 50 دنوں میں امن معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تو روس پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا جائے گا۔

اُنہوں نے دنیا بھر کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس کے ساتھ  تجارتی روابط ختم نہ کیے تو روس کے ساتھ ساتھ ان پر بھی 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ایک افسر نے کہا کہ یہ اقدامات روس کے امن معاہدے پر رضامند نہ ہونے کی صورت میں لاگو کیے جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ روسی برآمد خریدنے والے ممالک کو 50 دن کی مہلت دی جائے گی اور اس کے بعد پابندیاں عائد ہوں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات