26.9 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوٹرمپ کا روس کو الٹی میٹم، 50 دن میں معاہدہ کرو ورنہ...

ٹرمپ کا روس کو الٹی میٹم، 50 دن میں معاہدہ کرو ورنہ تباہ کن تجارتی پابندیوں کیلیے تیار رہو



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ کے خاتمے کے لیے 50 دن کے اندر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو روسی معیشت کو تباہ کن تجارتی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو اربوں ڈالر مالیت کے جدید ترین اور طاقتور ہتھیار فراہم کرے گا۔

واشنگٹن میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یوکرین اپنے مستقبل کے فیصلے خود کر سکے۔

مارک روٹے نے تصدیق کی کہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس مالی بوجھ کو یورپی ممالک برداشت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں میزائلز اور گولہ بارود شامل ہے، تاہم اسلحہ کی مکمل تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی گئیں۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یوکرین کو دی جانے والی مدد میں پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز بھی شامل ہوں گے، جو روسی فضائی حملوں کے خلاف یوکرین کی دفاعی لائن کا اہم حصہ ہیں۔

یورپی ممالک یہ سسٹمز براہِ راست کییف بھیجیں گے، جن کی جگہ امریکہ بعد میں فراہم کرے گا۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے مزید کہا کہ اگر میں آج ولادیمیر پیوٹن ہوتا تو میں فوری طور پر یوکرین پر مذاکرات کو سنجیدگی سے لینے پر غور کرتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات