27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوٹائیگرز کا شکار کرنے کیلیے گرین شرٹس آج اُڑان بھریں گے

ٹائیگرز کا شکار کرنے کیلیے گرین شرٹس آج اُڑان بھریں گے



کراچی:

ٹائیگرز کے شکار کیلیے پاکستان ٹیم منگل کی شام کو اڑان بھرے گی، بنگلہ دیش میں 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، گرین شرٹس اس سیریز سے آئندہ برس شیڈول مختصر فارمیٹ کے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا کی زیر قیادت منگل کی شب بنگلہ دیش روانہ ہوگی،وہاں میزبان کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز،حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز،صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شین میک ڈرمٹ فیلڈنگ اورگرانٹ لوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ جبکہ نوید چیمہ منیجر کی ذمہ داری نبھائیں گے، میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے، بنگلہ دیش سے ٹیم امریکا روانہ ہوگی جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز پرمشتمل ٹی 20 سیریز فلوریڈا میں یکم تا 4 اگست شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے میچز 8 سے 12 اگست تک ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلیں گی۔

دریں اثنا دورۂ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ گذشتہ شب ختم ہوگیا،نیشنل اسٹیڈیم میں 6 روز تک کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی،کیمپ میں دورۂ بنگلا دیش کیلیے منتخب 15 کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی کو بھی بلایا گیا تھا، آخری دن فلڈ لائٹس میں پریکٹس میچ کھیلا گیا،کوچنگ اسٹاف نے سلمان اور صائم الیون کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا۔

ادھر کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ دورۂ بنگلہ دیش آسان نہیں ہوگا البتہ ہماری ٹیم بہترین کارکردگی پیش کرے گی، نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان علی آغا نے کہا کہ کیمپ میں بھرپور تیاریاں کی گئیں اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی،کرکٹ ٹیم ورک ہے،کراچی میں تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا مقصد بنگلہ دیش کی وکٹوں سے ہم آہنگی پیدا کرنا تھا، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم اپنی وکٹوں پر خطرناک ہوتی ہے،ہمارے پاس ابرار احمد سمیت اچھے اسپنرز ہیں.

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ آسان نہیں،کپتانی مشکل نہیں، ذمہ داری ہے اور میں چیلنج قبول کرنا پسند کرتا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ بطور کپتان ذمے داری احسن طور پر انجام دوں، شاہین شاہ آفریدی بلاشبہ عالمی پائے کے بولر اور ان کی پاکستان وائٹ ٹیم میں واپسی ہوگی،بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے میرے اور ہیڈ کوچ کے خیالات یکساں ہیں.

پاکستان کرکٹ ٹیم کوکارکردگی بہتربنانا ہوگی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں، ینگسٹرز سے بہت امیدیں ہیں لیکن سینئرز کو نظرانداز نہیں کرسکتے، انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے 25 کھلاڑیوں کا پول بنارکھا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ کم کھیلتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کپتانی کے حوالے سے نہیں سوچ رہا، میری نظریں آنے والی سیریز کے اوپر ہوتی ہیں، میری تمام تر توجہ دورۂ بنگلہ دیش پر ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بارے میں ابھی سوچا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سلمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران اچھے کھلاڑی ابھر کے سامنے آئے، بعض اوقات کھلاڑی کی کارکردگی بہتر نہیں ہوتی لیکن اس کی اہلیت دیکھی جاتی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم صرف ایک فرد نہیں بناتا بلکہ یہ سب کے اتفاق رائے سے تشکیل پاتی ہے،مجھے اپنے تمام کھلاڑیوں پراعتماد ہے، ورلڈ کپ تک تمام کھلاڑیوں کودیکھا جائے گا. 

انہوں نے کہا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کا اہم کردار ہے اور وہ سب پول کا حصہ ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری پر توجہ ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ کم کھیلتے شاید اسی وجہ سے ہماری ٹیم ہماری پرفارمنس بھی کمزور ہے،ماضی میں کپتانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، نظام کی طرح کپتان کو بھی وقت ملنا چاہیے، ایک دو ماہ میں نتائج مانگے جائیں تو اس کے اثرات اچھے نہیں ہونگے اور ٹیم کی پرفارمنس بھی نیچے جائے گی،کپتان کو زیادہ وقت دیں پھراس کی کارکردگی جانچیں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات