26 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمنیب بٹ کا ایمن کے لیے محبت بھرا انداز، مداحوں کے دل...

منیب بٹ کا ایمن کے لیے محبت بھرا انداز، مداحوں کے دل جیت لیے


—فائل فوٹوز

معروف اداکار منیب بٹ کے اہلیہ ایمن خان کے لیے محبت بھرے تبصرے نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

پاکستانی شوبز کے دلکش جوڑے منیب بٹ اور ایمن خان ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، اس بار منیب بٹ کے محبت بھرے الفاظ نے سوشل میڈیا پر دلوں کو چھو لیا۔

حالیہ دنوں ایک مداح نے ایمن خان کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ اپنے وقت کی سب سے خوبصورت لڑکی تھی۔

اس پر منیب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی سب سے خوبصورت ہے، اور اس کا وقت کبھی ختم نہیں ہو سکتا۔

منیب بٹ کا ایمن کے لیے محبت بھرا انداز، مداحوں کے دل جیت لیے

منیب بٹ کے اس جواب نے مداحوں کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریفوں کا سیلاب آ گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہی وہ الفاظ ہیں جو ہر عورت اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں اپنے شوہر سے سننا چاہتی ہے!

دوسرے نے کہا کہ واہ منیب زبردست شوہر ایسے ہی ہوتے ہیں جو اپنی بیوی کو سب کے سامنے عزت دیں۔

بعض صارفین نے کہا کہ ماشاءاللّٰہ، یہی اصل مرد ہے جو ہر حال میں اپنی بیوی کا ساتھ دے، دل خوش کردیا منیب بھائی، ایمن واقعی خوبصورت اور معصوم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات