26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹماہا حسن کا کم عمری میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف

ماہا حسن کا کم عمری میں ہراساں کیے جانے کا انکشاف


—فائل فوٹو

ابھرتی ہوئی اداکارہ ماہا حسن نے اپنے ہولناک ماضی سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں ہراسانی کا شکار ہوئیں جس نے ان کی شخصیت اور سوچ کو تبدیل کردیا ہے۔

اداکارہ ماہا حسن کو ان کے سنجیدہ اور بااثر کرداروں کی وجہ سے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک خاص مقام حاصل ہے، انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک اندوہناک اور تکلیف دہ باب پر خاموشی توڑ دی۔

ماہا حسن نے بتایا، ’’کم عمری میں مجھے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، مجھ سے نازیبا انداز میں بات کی گئی اور مجھے غلط طریقے سے چھوا گیا اس وقت میں 18 سال کی تھی، لیکن اتنی سمجھ دار نہیں تھی کہ سمجھ سکوں کہ یہ سب زیادتی ہے۔ اسی لیے میں بار بار اُس شخص کو ’تھراپی کروا لو‘ کہتی رہی، حالانکہ مجھے اُس سے فاصلہ اختیار کرکے فوراً قانونی کارروائی کرنی چاہیے تھی لیکن وقت کے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ میں ظلم کا نشانہ بن چکی تھی۔‘‘

اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ میں نے ایف آئی آر درج نہیں کروائی، اور آج بھی اس بات کا احساس مجھے ستاتا ہے کہ شاید اور لڑکیاں بھی اُس شخص کا نشانہ بنی ہوں۔

ماہا حسن نے اس تکلیف دہ تجربے کے بعد اپنے اندرونی انتشار کا بھی ذکر کیا کہ میں نے دین سے دوری اختیار کر لی، سوالات اٹھنے لگے، اپنا ہی ویلیو سسٹم ٹوٹتا محسوس ہوا، لیکن وقت، تھراپی اور خود کو دوبارہ جوڑنے کے عمل کے بعد میں اب دوبارہ نماز، دعا اور ایمان کے ذریعے سکون پانے لگی ہوں، اب میرا ایمان پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور میں اپنی زندگی کے اس مقام پر مطمئن ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات