28 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹقندیل بلوچ کی نویں برسی، آج کے روز اداکارہ کو قتل کردیا...

قندیل بلوچ کی نویں برسی، آج کے روز اداکارہ کو قتل کردیا گیا تھا


—فائل فوٹو

شہرت اور کامیابی کے خواب سجائے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کو نو سال قبل آج کے روز ہی قتل کر دیا گیا تھا۔

ڈیرہ غازی خان کے پسماندہ ترین علاقے شاہ صدر دین میں یکم مارچ 1990ء کو ایک بچی نے جنم لیا جس نے بڑے ہو کر قندیل بلوچ کے نام اور اپنے بے باک انداز کے باعث شوبز انڈسٹری میں خاصی شہرت حاصل کی، قندیل بلوچ نے 14 سال کی عمر میں گلیمر کی دنیا میں قدم رکھا، 12 سال کی مسلسل محنت کے بعد جب اسے شہرت ملی تو وہ اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر ماری دی گئی۔

قندیل بلوچ نے ایک ٹی وی شو میں ملک کے اہم ترین سیاستدان کے پاکپتن میں ایک پیر گھرانے سے تعلقات کا انکشاف کیا تھا جو اس کی موت کے بعد سچ ثابت ہوا۔

قندیل بلوچ کے مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کے ساتھ ٹاک شوز میں گفتگو اور بےباک سیلفیوں نے اس کی شہرت میں مزید اضافہ کیا۔

قندیل بلوچ نے اپنی محنت اور کامیابی سے جو تھوڑی بہت دولت کمائی وہ اپنے معزور والد، بزرگ ماں کی دیکھ بھال اور بےروزگار بھائی وسیم کو کاروبار کروانے میں خرچ کی لیکن اسے کیا پتہ تھا کہ یہی بھائی اس کی زندگی کی سانسیں بند کردے گا اور وہ والدین جن کو بہتر زندگی دینے کے لیے وہ اپنی تمام تر آمدنی خرچ کر رہی ہے ایک دن آئے گا کہ بیٹے کی محبت اس کی قربانیوں پر غالب آجائے گی۔

قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم بھائی وسیم اور مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی سمیت 6 افراد کو مقتولہ کے والدین کے معافی نامے کے باعث جیل سے رہائی تو مل گئی لیکن ان ملزمان کی رہائی نظام انصاف پر بہت سے سوالیہ نشان چھوڑ گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات