26 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشنگھائی تعاون تنظیم کو ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل کرنے...

شنگھائی تعاون تنظیم کو ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل کرنے کے خواہاں ہیں: چین


چینی وزارت خارجہ—فائل فوٹو

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین ایس سی او کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل کرنے کا خواہاں ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزراء خارجہ اجلاس کی میزبانی کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لین جیان نے پریس کانفرنس میں اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس تیانجن سمٹ کی سیاسی تیاری کا حصہ ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ ترجمان نے بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای اجلاس کی صدارت کریں گے، رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہونگے۔

اجلاس میں علاقائی و عالمی امور، تنظیمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس میں مختلف قراردادیں اور اہم دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

چین اجلاس کے ذریعے یکجہتی، باہمی اعتماد، ہمسائیگی کو فروغ دینا چاہتا ہے جو صدرشی جن پنگ کے وژن کے مطابق ایس سی او کو امن، ترقی اور انصاف کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

چین تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر تیانجن سمٹ کو کامیاب بنانا چاہتا ہے۔ چین ایس سی او کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل کرنے کا خواہاں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات