24 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسمندر کے بغیر بھوک سے مر جائیں گے، بے بس فلسطینیوں کا...

سمندر کے بغیر بھوک سے مر جائیں گے، بے بس فلسطینیوں کا شکوہ


فوٹو فائل

غزہ میں اسرائیل کی جانب فلسطینیوں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی پر بے بس فلسطینیوں نے شکوہ کیا کہ سمندر کے بغیر بھوک سے مر جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ سمندر ہمارا واحد سہارا تھا، وہ بھی چھینا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل نے فلسطینیوں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی عائد کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے وارننگ دی ہے کہ غزہ کے ساحل پر بیٹھنا اور مچھلی پکڑنا خطرناک ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق بھوک و افلاس کے شکار فلسطینوں پر خوراک کا آخری ذریعہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سمندر کے قریب بیٹھے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج متعدد ہولناک حملے کرچکی ہے، اسرائیل نے بمباری سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیاں تک تباہ کر دیں، اسرائیل اب تک فلسطینیوں کی 95 فیصد کشتیاں تباہ کرچکا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 210 فلسطینی ماہی گیر شہید کرچکا ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات