24 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومقومی خبریںسلمان اکرم راجہ کی عالیہ حمزہ پر تنقید

سلمان اکرم راجہ کی عالیہ حمزہ پر تنقید


سلمان اکرم راجہ اور عالیہ حمزہ—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنی ہی پارٹی کی رہنما عالیہ حمزہ کے بیان پر تنقید کی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کو لاہور ایونٹ پر بیان نہیں دینا چاہیے تھا، ایک بیوقوفی اور سازش کی بنیاد پر مسئلہ بنایا گیا، لاہور میں جو نہیں آیا وہ اپنی مرضی سے نہیں آیا، مدعو کرنے کا مسئلہ ہی نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پریس کانفرنس میں آنے کی کسی کو ضرورت نہیں تھی، میں اس لیے گیا کہ وزیرِ اعلیٰ آئے ہیں، اچھا نہیں لگتا کہ وہ اکیلے پریس کانفرنس کریں، اگر کوئی آنا چاہتا تھا تو آ سکتا تھا، نہ دعوت کی ضرورت تھی نہ ہم نے کسی کو روکنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے جو تاریخ دی ہے وہی رہے گی، کوئی 90 دن معنی نہیں رکھتا، میں جو بات کررہا ہوں ٹھیک کررہا ہوں، کسی میں ہمت ہے میری بات رد کرنے کی تو میں اسے دیکھ لوں گا۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ تمام گفتگو بیوقوفانہ کی گئی، اگر اس کے بعد کوئی بات ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے، لاہور کے ایونٹ کو سازش کے تحت متنازع بنایا گیا، کیا وجہ تھی پریس کانفرنس کے بعد بیان دینے کی؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ میں اس بیان کو مسترد کرتا ہوں، خبردار جو ایسی کوئی ٹوئٹ دوبارہ کی گئی، جس نے غلطی کی ہے وہ معافی مانگے، کوئی ضرورت نہیں رابطہ کرنے کی۔

سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ عالیہ حمزہ کا کام پنجاب کو موبلائز کرنا ہے، وہ اپنا کام کریں، عالیہ حمزہ کا کام ٹوئٹ کرنا نہیں ہے، ہم بانیٔ پی ٹی آئی کے احکامات کے تحت تحریک چلائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات