25.6 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںحسیب اللّٰہ خان پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہو رہے ہیں؟

حسیب اللّٰہ خان پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہو رہے ہیں؟


— فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر و بلے باز حسیب اللّٰہ خان نے پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے کی زیر گردش خبروں پر لب کشائی کر دی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے سے متعلق زیر گردش افواہوں کی سختی سے تردید کر دی۔

انہوں نے ملک چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہونے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کا عزم کیا ہے۔

حسیب اللّٰہ خان پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہو رہے ہیں؟

22 سالہ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اپنے ڈومیسٹک کاؤنٹی کنٹریکٹ اور اسپانسرشپ کی ذمہ داریوں کے سلسلے میں انگلینڈ آیا ہوں۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہوں اور میرا قومی ٹیم تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں پوری لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پُرعزم ہوں اور اپنی تمام تر توانائیاں اس مقصد کے لیے وقف رکھوں گا۔ 

اس کے ساتھ ہی حسیب اللّٰہ نے مداحوں اور میڈیا سے جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللّٰہ سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ انگلینڈ منتقل ہوگئے ہیں۔

حسیب اللّٰہ خان پاکستان چھوڑ کر انگلینڈ منتقل ہو رہے ہیں؟

یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب فیس بک پر پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حسیب اللّٰہ نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے نمائندوں سے ملاقات کی اورمستقبل کے حوالے سے بات چیت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات