کراچی کے علاقے گلشن معمار میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 16 سال کے یاسین کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق مشتعل افراد نے ٹینکر پر پتھراؤ کیا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹینکر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرکے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا۔