28 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبیوی گئی سکون آیا، شوہر نے طلاق کے بعد دودھ سے نہا...

بیوی گئی سکون آیا، شوہر نے طلاق کے بعد دودھ سے نہا کر جشن منایا


—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

آسام میں شوہر نے بیوی سے طلاق کے بعد 40 لیٹر دودھ سے نہا کر جشن منایا، اس انوکھے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 

بھارت کی ریاست آسام کے ضلع نلباڑی کے گاؤں میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے بیوی سے طلاق کے بعد 40 لیٹر دودھ سے نہا کر اپنی آزادی کا جشن منایا۔

یہ انوکھا منظر ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ شخص مانک علی نے مقامی عدالت سے بیوی سے باہمی رضامندی سے طلاق لی، مانک علی کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی دو بار عاشق کے ساتھ فرار ہوئی تھی، تاہم اُس نے ہر بار صرف اپنے بچے کی خاطر اُسے واپس قبول کیا۔

مانک علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے اُسے موقع دیا، معاف کیا لیکن جب کوئی ایک ہی غلطی بار بار کرے تو پھر انسان کو درد کے بجائے سکون کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔

مانک علی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سے ہی میری زندگی مسلسل اذیت اور بے وفائی کا شکار رہی، جب عدالت سے طلاق ہوئی تو میں نے اسے نئی زندگی کا آغاز قرار دیا اور گاؤں والوں کی موجودگی میں 40 لیٹر دودھ سے نہایا۔

انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں آج ہی پیدا ہوا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں نے دودھ سے خود کو صاف کیا تاکہ زندگی کی نئی شروعات کر سکوں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مانک علی کے گرد لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے، جبکہ وہ اپنے اوپر دودھ انڈیل رہا ہے۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن چکا ہے، کسی نے جشن منانے کے اس طریقے کو منفرد اور انوکھا کہا جبکہ کچھ نے اس عمل کو ضرورت سے زیادہ ڈرامائی قرار دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات