26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت میں سموسے اور جلیبی سگریٹ جیسے مضرِ صحت قرار

بھارت میں سموسے اور جلیبی سگریٹ جیسے مضرِ صحت قرار


— فائل فوٹو

بھارتی وزارت صحت نے سموسے اور جلیبی کو سگریٹ جیسے مضرِ صحت قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر صحت بخش کھانوں سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی وزارت صحت نے سموسے اور جلیبی جیسی میٹھی، چکنائی اور تلی ہوئی اشیا خرد و نوش کے خلاف سرکاری اداروں میں انتباہی بورڈ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی شہر ناگپور کے حکام نے اپنی نوعیت کا پہلا و منفرد اقدام اُٹھاتے ہوئے سموسے، جلیبی، پکوڑے، وڈا پاؤ اور چائی بسکٹ جیسے شوق سے کھائے جانے والے کھانوں کے خلاف جلد ہی سگریٹ نوشی کے طرز کی صحت سے متعلق انتباہی بورڈ لگا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان انتباہی بورڈ کے ذریعے ان کھانوں میں استعمال ہونے والے تیل، چینی اور چربی کی اعلیٰ سطح کو اُجاگر کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس مہم کا آغاز ناگپور سے کیا جارہا ہے بعدازاں دیگر شہروں میں بھی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات