26.9 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںبارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری


فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق موسلادھار بارش سے دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ شہروں میں اربن فلڈنگ اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور ژالہ باری کے باعث بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے سبب ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جبکہ بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش سے خیبر، مالاکنڈ، کوہاٹ اور باجوڑ سمیت دیگر اضلاع میں پیش آئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات