23 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایمازون کے سسٹم میں خرابی کے باعث امریکی خاتون کا گھر گودام...

ایمازون کے سسٹم میں خرابی کے باعث امریکی خاتون کا گھر گودام بن گیا


فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

ایمازون کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے امریکی خاتون کا گھر گودام میں تبدیل ہوگیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں ایک خاتون کو تقریباََ ایک سال سے مسلسل ایمازون کے ایسے پیکجز موصول ہو رہے ہیں جو اس نے آرڈر بھی نہیں کیے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مسلسل ایمازون کے پیکجز وصول کرکے اب خاتون کے گھر میں موجود گیراج بھر گیا ہے اور اس کی وجہ سے خاتون کی 88 سالہ معذور ماں کو نقل و حرکت کرتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کو موصول ہونے والے ہر پیکج میں گاڑیوں کے سیٹ کورز  ہوتے ہیں جو ایٹکن نامی برانڈ کی کاپی ہیں، یہ کورز لیوسان ڈیڈین نامی ایک چینی کمپنی کی جانب سے ایمازون پر بیچے جا رہے ہیں۔ 

رپورٹ میں مزید بتایا کہ مسئلہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنی نے اپنی ریٹرن پالیسی میں جو پتہ لکھا ہے کہ وہ اس امریکی خاتون کے گھر کا ہے جس کی وجہ سے اس کمپنی کے خریدار تمام ناقص پیکجز اسی پتے پر واپس بھیج رہے ہیں۔

متاثرہ امریکی خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ایمازون کی جانب سے بار بار مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کے باوجود بھی مسلسل پیکجز موصول ہو رہے ہیں۔

جب مقامی میڈیا اس مسئلے کو منظرِ عام پر لایا تو ایمازون کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں لکھا ہے کہ ہم اس معاملے کو حل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو کسٹمر کے ساتھ براہ راست کام کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات