26 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم...

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا



کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختارکی ہدایات پرانسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اوراسی تناظر میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم ایجنٹ عبدل زاہد خان  کوگرفتار کرلیا ہے، ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں کراچی سےگرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم نےشہری کو بیرون ملک بھجوانے کے لیےجعلی ایگزٹ اسٹیمپس چسپاں کیں، جعلی اسٹمپ کی بنیاد پر قطر جانے والے مزمل مظفر نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات