28 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسٹیٹس پر...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسٹیٹس پر رپورٹ جاری


ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور اسٹیٹس پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹر کا جی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5 فیصد ہے، ڈیجیٹل سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فکسڈ براڈ بینڈ رسائی صرف 1.3 فیصد ہے اور اس وقت فائبر نیٹ ورک کی رسائی بہت کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق فائبر آپٹک انفرا اسٹرکچر میں فوری توسیع درکار ہے، خواتین اور غریب طبقے کے لیے انٹرنیٹ ڈیوائسز خریدنا اب بھی بڑا چیلنج ہے، 80 فیصد آبادی کو موبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگر استعمال کم ہے۔

اے ڈی بی نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 86 فیصد مردوں اور 53 فیصد خواتین کے پاس موبائل فون ہیں، 53 فیصد مردوں اور 33 فیصد خواتین کو انٹرنیٹ تک رسائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر خطے میں سب سے زیادہ ٹیکسز ہیں، ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے، پسماندہ علاقوں میں فائبر آپٹکس کیبلز بچھانے پر توجہ دی جانی چاہیے، صوبے اسکولوں اور اسپتالوں میں فائبر براڈ بینڈ کی طلب بڑھائیں۔

اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل حکمرانی کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک ناگزیر ہے، ای گورننس کے لیے ڈیٹا گورننس، سروس ڈیزائن اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے لیے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام اور سستے اسمارٹ فونز پر زور دیا جائے، دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کے پھیلاؤ کے لیے خواتین اور نوجوانوں کو آن لائن بزنس سکھایا جائے، پاکستان کا 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم، 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگریکلچر ویلیو چینز، ایس ایم ایز کو ڈیجیٹلائز کر کےجی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات