26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںاپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں

اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں


—فائل فوٹوز 

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائیاں روک دی گئیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے 10 معطل ارکان سے توڑ پھوڑ کے الزام میں جرمانہ وصولی کی کارروائی روک دی گئی ہے، مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اپوزیشن کے خلاف مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے معطل 10 ارکان کو جرمانوں کا دوسرا نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا، اپوزیشن کے معطل 10 ارکان کی تنخواہوں سے جرمانے کی رقم کاٹنے کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے معطل ارکان پر اسپیکر نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات نتیجہ خیز ہونے تک اپوزیشن کے مزید 9 چیئرمینز کو عہدوں سے ہٹانے کی اعتماد کی تحریک بھی روک دی ہے، حکومتی ارکان کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اپوزیشن کے 4 چیئرمینز کو عہدوں سے پہلے ہی ہٹایا جا چکا ہے۔

حکومت نے اپوزیشن کے 13 ارکان کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات