23 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومغزہ لہو لہواولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلے کب سے شروع ہونگے؟ تاریخ سامنے...

اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلے کب سے شروع ہونگے؟ تاریخ سامنے آگئی


لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی باقاعدہ واپسی کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا۔ میڈلز کے لیے میچز 20 اور 29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

کرک انفو کے مطابق لاس اینجلس میں شیڈول 2028 کے اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی چھ چھ ٹیمیں (مجموعی طور پر 180 کھلاڑی) ٹی ٹوئنٹی فامیٹ میں مدِ مقابل آئیں گی۔ ہر ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ایونٹ کے تمام میچز لاس اینجلس سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود پومونا شہر میں وقتی استعمال کے لیے بنائے جانے والے فیئر گراؤنڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

زیادہ تر میچز ڈبل ہیڈر ہوں گے جبکہ 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔میچز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے اور شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات