26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومغزہ لہو لہواسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ میں کمی، اندرونی کہانی...

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ میں کمی، اندرونی کہانی سامنے آگئی



لاہور:

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان اسمبلی کے خلاف نااہلی ریفرنس کا معاملہ ایک دم سے مذاکراتی کمیٹی تک کیسے پہنچا اور سیاسی درجہ حرارت 180 ڈگری پر پہنچ کر اچانک ٹھنڈا ہوکر مذاکراتی کمیٹی کے قیام پر کیسے آگیا؟

اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان تناؤ سے نرمی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق کچھ غیر سیاسی حلقے سیاسی درجہ حرارت بڑھتا دیکھ کر متحرک ہوئے۔ غیر سیاسی حلقوں نے تجویز دی کہ تناو کم کریں اور معاملہ فہمی سے کام لیا جائے۔

اسپیکر اور اپوزیشن چیمبرز میں رابطہ کرکے درجہ حرارت کم کیا گیا۔ ارکان کے معاملے کو معطلی تک ہی رکھا جائے، اسپیکر اور اپوزیشن چیمبرز نے غیر سیاسی حلقوں کی تجویز پر اتفاق کیا۔

اتحادی جماعتیں خاص طور پر پیپلز پارٹی بھی نا اہلی ریفرنس کے خلاف تھیں۔

غیر سیاسی ذرائع کے مطابق اسمبلیوں میں احتجاج عام بات ہے اس پر نا اہلی تک بات لے جانے سے غلط مثال قائم ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات