28 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومغزہ لہو لہواسٹاک مارکیٹ کی اُڑان جاری، ایک اور تاریخی سنگ میل عبور،  انڈیکس...

اسٹاک مارکیٹ کی اُڑان جاری، ایک اور تاریخی سنگ میل عبور،  انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر



کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئی بلندیوں کی جانب سفر جاری ہے، اور اسی تسلسل میں آج ایک اور تاریخی سنگ میل عبور ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی بازارِ حصص میں شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار ہے، جہاں منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 932 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 37 ہزار 435 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی (یعنی کاروباری ہفتے کے پہلے دن) مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا تھا، جب 100 انڈیکس 2202 پوائنٹس کے غیرمعمولی اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مسلسل دوسرے دن کی زبردست تیزی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا اظہار ہے اور مارکیٹ میں ایک بار پھر مثبت رجحان غالب آتا دکھائی دے رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ اضافے کی وجہ پالیسی استحکام، معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتا ہوا اعتماد ہے۔ مارکیٹ کی موجودہ رفتار دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انڈیکس مزید بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات