26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کا مغربی کنارے کو تقسیم کرنے کا منصوبہ آگے بڑھانے کا...

اسرائیل کا مغربی کنارے کو تقسیم کرنے کا منصوبہ آگے بڑھانے کا فیصلہ


اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو تقسیم کرنے کا منصوبہ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے E1 علاقے میں تعمیرات کا منصوبہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا اقدام مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی حصے الگ کر دے گا اور ان کے درمیان زمینی رابطہ منقطع کر دے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ تعمیرات راملہ، مشرقی یروشلم اور بیت لحم کے اردگرد بچی ہوئی زمینوں کو خطرے میں ڈال دیں گی جبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس متنازع منصوبے کے تحت 12 مربع کلومیٹر کے علاقے میں 3 ہزار 412 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ 

دوسری جانب اسرائیلی قابضین کے مغربی کنارے میں مقدس مسیحی مقامات پر بھی حملے کیے گئے ہیں۔

مسیحی رہنماؤں نے اسرائیلی قابضین پر مغربی کنارے میں مقدس مسیحی مقامات، قبرستان، پانچویں صدی کے چرچ اور گھروں پر حملوں پر شدید احتجاج کیا اور ان حملوں کو مقامی مسیحی آبادی اور وہاں کے تاریخی و مذہبی ورثے کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مقامی برادری کی ایمرجنسی کالز کا جواب بھی نہیں دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات