26.9 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل، نیتن یاہو کے اقتدار کو خطرہ، مذہبی جماعت حکومت سے علیحدہ

اسرائیل، نیتن یاہو کے اقتدار کو خطرہ، مذہبی جماعت حکومت سے علیحدہ


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو دھچکا لگ گیا، الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک یو ٹی جے نے نیتن ہایو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔

اس سلسلے میں یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا، اب دیگر چھ بھی نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ 

ایک سو بیس رکنی اسمبلی میں نتین یاہو کو صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی ہے جس سے حکومت گرنے کا خدشہ اسرائیلی وزیراعظم کے سر پر منڈلانے لگا ہے۔ 

ایک اور الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی شاس پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں کیونکہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی جماعتیں بھرتی بل کی مخالف ہیں اور وزیراعظم سے اپنا اتحاد چھوڑنے کی دھمکی دیتی رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات