26 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلیا کو 181 رنز کی برتری مل گئی

آسٹریلیا کو 181 رنز کی برتری مل گئی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنگسٹن جمیکا میں پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر99 رنز بنائے تھے اور اس کی برتری 181رنز کی ہوگئی ہے۔ کیمرون گرین 42 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں الرازی جوزف نے تین اورشمر جوزف نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور225 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 143رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔اسکاٹ بولینڈ نے تین، جوش ہیز ل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو ،دو آئوٹ کیے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جان کیمبل نے سب سے زیادہ36 اور شائے ہوپ نے 23 رنز بنائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات