28 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے


فوٹو بشکریہ کریک انفو

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی 3 ٹسیٹ میچز کی سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے تیسرے ٹیسٹ کی 4 اننگز میں صرف 1045 گیندیں کروائی گئیں، یہ 1910ء کے بعد 4 آل آؤٹ اننگز میں سب سے کم پھینکی جانے والی گیندیں ہیں جبکہ یہ مجموعی طور پر چوتھی کم سے کم ٹیسٹ میں پھینکی جانے والی گیندیں ہیں۔

کنگسٹن ٹیسٹ میں کوئی بیٹر نصف سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور یہ کم از کم 2 مکمل اننگز والے ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں 16ویں مرتبہ ہوا ہے۔

اس سیریز میں 1888ء کے بعد کم ترین زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ بھی قائم ہوا، ویسٹ انڈیز کے بیٹر برینڈن کنگ نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں زیادہ سے زیادہ 75 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 23ویں مرتبہ ٹیسٹ کے پہلے اوور میں وکٹ لی جو ایک ریکارڈ ہے، انہوں نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے پہلے اوورز میں ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مچل اسٹارک نے اننگز میں تیز ترین 5 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا، انہوں نے صرف 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کیں اور 100ویں ٹیسٹ میں 400 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی، یہ مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات