کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے 19 سالہ گالفر سعد حبیب نے امریکی شہر، ڈیلاس میں 77ویں یو ایس جونیئر امیچر چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پاکستان گالف فیڈریشن نے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سعد پیرکو کراچی سے ڈیلاس کے لیے روانہ ہوں گے۔