کراچی (نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کو تھکن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، قبل ازیں میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ وہ اپنی 100ویں سالگرہ کی پکنک تقریب کو جلدی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد ملائیشیا کے 2دہائیوں سے زائد عرصے تک وزیراعظم رہے، انہیں دل کا عارضہ لاحق رہا ہے، اور وہ بائی پاس سرجری کروا چکے ہیں۔ حالیہ برسوں میں انہیں متعدد بار ہسپتال میں داخل کیا گیا، اور اکتوبر 2024 میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔