26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیمیرون کے 92 سالہ صدر پال بیا کا آٹھویں بار صدارتی انتخاب...

کیمیرون کے 92 سالہ صدر پال بیا کا آٹھویں بار صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان


—فائل فوٹو

42 سال سے اقتدار میں موجود دنیا کے معمر ترین کیمیرون کے 92 سالہ صدر پال بیا نے آٹھویں بار بھی صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا۔

کیمیرون کے 92 سالہ صدر پال بیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال 12 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں آٹھویں مرتبہ امیدوار ہوں گے۔ 

صدر بیا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں صدارتی انتخابات میں امیدوار ہوں، یقین رکھیں کہ آپ کی خدمت کا میرا عزم، اُن چیلنجز کی شدت کے برابر ہے جن کا ہمیں سامنا ہے۔

صدر پال بیا 1982ء سے اقتدار میں ہیں، اگر وہ آئندہ مدت پوری کرتے ہیں تو وہ تقریباً 100 سال کی عمر تک صدارت پر فائز رہیں گے۔

بیا کی صحت گزشتہ کئی برسوں سے موضوعِ بحث رہی ہے، گزشتہ برس وہ 42 دنوں تک منظرِ عام سے غائب رہے جس کے بعد ان کی صحت پر سوالات اٹھے، حکومت نے ان کی صحت کو قومی سلامتی کا معاملہ قرار دے کر عوامی گفتگو پر پابندی عائد کر دی تھی۔

صدر بیا نے 2008ء میں آئینی ترمیم کے ذریعے صدارتی مدت کی حد ختم کر دی تھی، جس سے وہ تاحیات انتخاب لڑنے کے اہل ہو گئے، 2018ء کے انتخابات میں انہوں نے 71.28 فیصد ووٹ حاصل کیے، تاہم اپوزیشن نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے، ان کی طویل حکمرانی پر اپوزیشن جماعتیں اور سول سوسائٹی کے حلقے سخت تنقید کرتے ہیں۔

کیمیرون کو 1960ء کی دہائی میں فرانس اور برطانیہ سے آزادی ملی تھی اور تب سے صرف دو ہی صدور برسرِ اقتدار آئے ہیں۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات