27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکرینہ کپور 18 سال سے ایک ہی قسم کی ڈائٹ پلان پر...

کرینہ کپور 18 سال سے ایک ہی قسم کی ڈائٹ پلان پر عمل پیرا


تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور کا شمار انڈسٹری کی سب سے فٹ شخصیات میں ہوتا ہے، وہ گزشتہ 18 سال سے ایک ہی قسم کی ڈائٹ (غذا) پر عمل پیرا ہیں۔ 

کھانے پینے میں ڈائٹ پلان اور احتیاط کے علاوہ وہ سخت قسم کی ورزش بھی کرتی ہیں، جس میں یوگا، اسٹرینتھ ٹریننگ، مسلز اور جسمانی اعضا کو متحرک رکھنا اور کارڈیو شامل ہیں تاکہ خود فٹ رکھا جاسکے۔ 

تاہم انکی فٹنس میں 80 فیصد کردار ان کی خوراک کا ہے۔ اس حوالے سے انکی پرانی ڈائیٹیشن (ماہر تغذیہ) رجوتا نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ کرینہ کپور  18 برسوں سے اب تک ایک ہی ڈائٹ پلان پر عمل پیرا ہیں۔ 

انکے مطابق وہ روزانہ صبح اٹھتے ہی ڈرائی فروٹس (خشک میوے) جیسے بادام، انجیر، کشمش وغیرہ لیتی ہیں۔ اس کے بعد پراٹھا یا پوہا (چاول اور مونگ پھلی ملے نمکو کی طرح کی ڈش) سے ناشتہ کرتی ہیں۔ 

دوپہر کے کھانے میں دال اور چاول کھاتی ہیں۔ شام کے اسنیکس میں کبھی کبھار پنیر لگے ٹوسٹ یا اگر آم کا موسم ہو تو آم  اور اس کا ملک شیک لیتی ہیں اور رات کے کھانے میں گھی والی کچھڑی یا پلاؤ استعمال کرتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات