27 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی



کراچی:

شہر قائد میں 3 روز کے دوران بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

آئندہ تین روز کے دوران جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ چند درمیانے درجے کی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، جامشورو ڈویژن اور کراچی میں چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیرحیدر لغاری کے مطابق 17 جولائی سے 19 جولائی کے دوران نیا مغربی سلسلہ کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات