26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، عزیزآباد اور میمن گوٹھ پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

کراچی، عزیزآباد اور میمن گوٹھ پولیس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار



کراچی:

شہر قائد میں عزیزآباد اور میمن گوٹھ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ اور منشیات سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، عزیزآباد پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان عمران اور عرفان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ملزمان سے تیموریہ تھانے کی حدود سے چوری کی گئی ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

ملزمان منشیات کے عادی ہیں اور اس سے پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ انہیں تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب میمن گوٹھ پولیس نے منشیات فروشی اور دیگر متعدد مقدمات میں مطلوب ملزم علی گل ولد مٹھل کلھوڑو کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی ملیر کے ترجمان کے مطابق ملزم سے 520 گرام چرس اور ایک ہزار 200 روپے کی نقد رقم برآمد کی گئی۔ ملزم منشیات فروشی کے علاوہ دیگر جرائم میں بھی ملوث رہا ہے اور ماضی میں جیل جا چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات