27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوڈیفنس موٹرسائیکل سوار پر تشدد کا کیس، سلمان فاروقی کو کلین چٹ...

ڈیفنس موٹرسائیکل سوار پر تشدد کا کیس، سلمان فاروقی کو کلین چٹ مل گئی


جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں سرعام نوجوان پرتشدد کے مقدمے میں پولیس کی سی کلاس کی رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو گذری پولیس نے مقدمہ ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں چاہتا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ مقدمہ غلط فہمی کی بنا پر قائم ہوا جبکہ اُس نے تحریری بیان حلفی میں کہا کہ سلمان فاروقی نے مجھ سے یا میری بہن سے کوئی بدتمیزی نہیں کی اس لیے وہ مقدمہ نہیں چلانا چاہتا۔

مدعی کے حلفیہ بیان کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردیے ہیں اور تمام حقائق کی روشنی میں مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

عدالت نے سی کلاس کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بناکرسماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کیخلاف گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیفنس میں بااثر سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد بہن کی سڑک پر رحم کیلیے گڑگڑانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات