26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھیجنے کا اعلان


—فائل فوٹو

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا، تاکہ روسی حملوں سے بچاؤ کے لیے اسے ضروری دفاعی سہولتیں میسر آسکیں۔

 میری لینڈ میں جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم انہیں پیٹریاٹ دیں گے، کیونکہ انہیں اس کی شدید ضرورت ہے۔

انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ثابت ہوئے، وہ دن میں تو اچھے انداز میں بات کرتے ہیں اور شام میں سب پر بم برسا دیتے ہیں یہ مسئلہ ہے اور مجھے یہ بالکل پسند نہیں۔

ٹرمپ نے یہ تو واضح نہیں کیا کہ کتنے پیٹریاٹ بیٹریز یوکرین کو فراہم کیے جائیں گے، تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یوکرین کو کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا کیونکہ انہیں حفاظت کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ رواں ہفتے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کریں گے، جس میں یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق معاملات پر گفتگو متوقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات