28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومتجارتی خبریںچینی کی قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی

چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی


—فائل فوٹو

کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پشاور کی ریٹیل مارکیٹ میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، ریٹیل مارکیٹ میں 2 ہفتے قبل چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تھی۔

اس حوالے سے شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 179 روپے تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ روز ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 178 روپے تھی۔

ادھر کوئٹہ شہر میں ریٹیل میں چینی کی 186 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، ہول سیل میں چینی 183 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 2 روپے بڑھی ہے جس کے بعد چینی کی ہول سیل قیمت 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی 185 سے 200 روپے فی کلو مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جبکہ سابق نگراں وفاقی وزیر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات