سابق کپتان وسیم اکرم نے دلچسپ انداز میں مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کی تلقین کی ہے۔
وسیم اکرم نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جم سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے ویڈیو کے آغاز میں پنجابی میں کہا کہ میں نے سوچا کہ سب کو جگا دوں، مجھے امید ہے کہ آپ سب ورزش کرتے ہیں۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آج اتوار ہے اور رات کو سب دیر سے سوئے ہوں گے اور صبح کو اُٹھ کر سب بہت خوبصورت لگ رہے ہوں گے لیکن پھر بھی اس بات کو یقینی بنائیں کہ تھوڑی سی چہل قدمی اور ورزش کریں۔
اُنہوں نے مداحوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لیے مزید قائل کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج اتوار تھا اور میری چھٹی تھی لیکن میں نے نہیں کی کیونکہ اگر آپ سب ڈھیٹ ہیں تو میں آپ سے بھی زیادہ ڈھیٹ ہوں۔
وسیم اکرم کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بہت پسند کیا جا رہا اور ان کے شاندار صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔