29 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومغزہ لہو لہونائیجیریا کے سابق صدر لندن میں انتقال کرگئے

نائیجیریا کے سابق صدر لندن میں انتقال کرگئے



لندن:

نائیجیریا کے سابق صدر محمدو بوہاری 82 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ براعظم افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی کے حامل ملک نائیجیریا کے 2015 سے 2023 تک منتخب صدر رہنے والے محمدو بوہاری لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔

صدر بولا تینوبو کے ترجمان نے بیان میں کہا گیا کہ صدر بوہاری طویل علالت کے بعد لندن میں آج دوپہر کو انتقال کر گئے۔

محمدو بوہاری ابتدائی طور پر فوجی حکمران تھے اور 1980 کی دہائی میں حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور کرپشن کے خلاف ان کی سیاست کے باعث ملک میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے خود کو جمہوریت پسند رہنما قرار دیا اور فوجی وردی اتار دی تھی

محمدوبوہاری نائیجیریا کے پہلے صدر تھے جنہوں نے انتخابات کے ذریعے اس وقت کے صدر کو شکست دی تھی، 2015 میں انہوں نے گڈلک جوناتھن کو شکست دی تھی اور اس کو نائیجیریا کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات قرار دیے گئے تھے۔

بعد ازاں ان کی پالیسیوں پر ملک بھر میں تنقید کی گئی اور صدر منتخب ہونے کے 6 ماہ بعد کابینہ تشکیل دینے پر بابا گو سلو کا نام دیا گیا اور بعد ازاں 2019 کے صدارتی انتخاب میں بھی کامیابی حاصل کی لیکن نائیجیریا میں خانہ جنگ عروج کو پہنچ گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات