28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنئے سپر مین کی شاندار واپسی، دنیا بھر میں 217 ملین ڈالر...

نئے سپر مین کی شاندار واپسی، دنیا بھر میں 217 ملین ڈالر کما کر ریکارڈ قائم


—فائل فوٹو

ڈی سی اسٹوڈیوز کی نئی شناخت کے تحت ریلیز ہونے والی پہلی فلم سپر مین نے ابتدائی دنوں میں ہی دنیا بھر میں 217 ملین ڈالر کما کر شائقین اور ناقدین دونوں کو حیران کر دیا ہے۔

امریکا میں فلم نے 122 ملین ڈالر کی اوپننگ کی، جو کہ ڈی سی اور وارنر برادرز کی متوقع 90 سے 125 ملین ڈالر کی پیش گوئی سے کہیں زیادہ اور ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

اس نئے سپر مین کی کارکردگی گزشتہ دہائی میں ڈی سی کی کئی فلموں سے بہتر ثابت ہوئی ہے۔

فلم نے مین آف اسٹیل (2013) کی 116.6 ملین ڈالر کی اوپننگ کو پیچھے چھوڑ دیا اور ڈی سی کی گزشتہ 10 میں سے 6 فلموں کی مکمل کمائی سے زیادہ کمائی کر لی۔

220 سے 225 ملین ڈالر کے تخمینہ شدہ بجٹ کے ساتھ بنائی گئی یہ فلم، جس میں مارکیٹنگ کے اخراجات شامل نہیں، اب منافع کے راستے پر گامزن ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فلم موجودہ رفتار سے کمائی جاری رکھتی ہے تو یہ ڈی سی یونیورس کے لیے ایک بڑی مالی اور تخلیقی فتح ثابت ہو سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات