27 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںمخصوص نشستوں کی تقسیم کاکیس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

مخصوص نشستوں کی تقسیم کاکیس، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔

جمعیت علمائے اسلام اور  مسلم لیگ ن کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ صاحب آپ بیٹھ جائیں، جس پر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ میرے کیس پر کچھ اعتراضات ہیں آپ کےسامنے رکھوں گا۔

انہوں نے عدالت سے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس صرف خیبرپختونخوا کی حد تک سنا جائے گا ؟

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔

اس درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو نہیں سنا گیا، پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مِس لیڈ کیا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کا کیس لڑنے کا حق دیا جائے۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات