نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جی 10 اسلام آباد میں غیرقانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 5 غیرملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کال سینٹر میں 5 غیرملکی اور 60 سے زائد پاکستانی کام کر رہے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کال سینٹر میں غیر قانونی ویب سائٹس اور فراڈ کا نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں غیرقانونی کال سینٹرز اور فون فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔