26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشام کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 10 دن بعد قابو...

شام کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 10 دن بعد قابو پا لیا گیا


کراچی (نیوز ڈیسک) شام کے جنگلات میں لگنےوالی آگ پر10دن بعد قابو پا لیا گیا،آگ پرقابو پانے میں ترک، اردنی، لبنانی، قطری اور عراقی فائر فائٹنگ ٹیموں نے مددکی، آگ تین جولائی کولگی اور خطے میں پھیلنے والی شدید گرمی کی لہر نے اسےمزید بڑھا دیا ۔ آگ نے تقریباً 100 مربع کلومیٹرجنگلات اور زرعی زمین کو جلا کر راکھ اور لوگوں کو انخلاپر مجبور کردیا۔ امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے کے دوران پرانے سازوسامان، بلند درجہ حرارت، تیز ہواؤں، ناہموار پہاڑی علاقے اور دھماکہ خیز مواد کے خطرے کا سامنا کرناپڑا تاہم بین الاقوامی تعاون آگ پر قابو پانے میں اہم ثابت ہوا۔ شام کے ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر رائد الصالح نے X پر اعلان کیا کہ سول ڈیفنس اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے ترک، اردنی، لبنانی، قطری اور عراقی ٹیموں کی اہم مدد سے “تمام محاذوں پر آگ کے پھیلاؤ کو کامیابی سے روک دیا ہے۔شامی سول ڈیفنس ایجنسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ آگ پرکنٹرول کر کے اسکے پھیلائو کو روک دیا گیا ہے جبکہ ٹیمیں متاثرہ علاقوں کو ٹھنڈا کرنے اورآگ کے دوبارہ بھڑک اٹھنے کےکسی بھی ممکنہ خطرے کی نگرانی کر رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات