26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومجرم و سزاسیمنٹ کی آڑ میں چھالیہ کی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش...

سیمنٹ کی آڑ میں چھالیہ کی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام



کراچی:

موچکو پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر پولیس نے دوران چیکنگ حب چوکی سے آنے والے سیمنٹ سے بھرے ٹرک کوچیک کیا جس پر بظاہر سیمنٹ کی 340 بوریاں موجود تھیں۔

چیکنگ کے دوران صرف 193 بوریوں میں سیمنٹ نکلا جبکہ باقی 147 بوریوں میں سے چھالیہ برآمد ہوئی۔

برآمد کی جانے والی چھالیہ کا مجموعی وزن 3001 کلو گرام ہے، چھالیہ کو سیمنٹ لے جانے کی آڑ میں بوریوں میں چھپا کر کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

چھالیہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترسیل کرکے گٹکا، ماوا اور دیگر کاموں میں استعمال ہونا تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔

کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور محمد نصیر ولد عبدالستار کو حراست میں لے لیا گیا، ٹرک کو کسٹم حکام کے سپرد کردیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات