27 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومغزہ لہو لہوسندھ حکومت سانحہ لیاری کے متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی، سعید...

سندھ حکومت سانحہ لیاری کے متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی، سعید غنی



کراچی:

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سانحہ لیاری کے متاثرین کی ہرممکن مدد کرے گی، سانحہ میں جاں بحق کے ورثا کو فی کس 10 لاکھ روپے کی مدد کی جارہی ہے جب کہ متاثرہ خاندانوں کو 3 ماہ کا کرایہ ادا کیا جارہا ہے۔

یہ بات انہوں ںے پیر کو سانحہ بغدادی لیاری عمارت میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کے دوران کہی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ منیارٹی ونگ کے صدر و رکن سندھ اسمبلی لال چند اکرانی، نائب صدر و کچھی مہیشوری میگھوار پنچائیت کے صدر لکشمن مہیشوری، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری، ٹائون چیئرمین لیاری ناصر کریم، نعیم ملا، فضل بلوچ، انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ ساؤتھ منیارٹی ونگ سوریش مہیشوری و دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے سانحہ میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی  ہلاکت اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے کچھی مہیشوری میگھوار پنچائیت کے 20 افراد کی اس سانحہ میں ہلاکت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ اس وقت تمام متاثرین اپنے طور پر رشتہ داروں کے یہاں قیام پذیر ہیں اور مشکلات سے دوچار ہیں، ہم نے کمشنر کراچی کو دو روز قبل ہی ہدایات جاری کردی ہیں کہ اس بلڈنگ کے جتنے بھی فلیٹ کے متاثرین ہیں ان کو آئندہ ایک سے دو روز میں 3 ماہ کا کرایہ ادا کردیا جائے تاکہ وہ فوری طور پر کرایہ کے مکانوں میں شفٹ ہوجائیں اور اس کے بعد ان تمام متاثرین کی مستقل بحالی کے لئے بنائی گئی کمیٹی جلد ہی لائحہ عمل طے کرکے ان کی مستقل رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کسی صورت ان متاثرین کو اس غم میں اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کے لیے ٹاؤن کے آفس میں فوری ایک ڈیسک بھی بنا دیا گیا ہے، سندھ حکومت واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی فلیٹ کے متاثرین ہیں ان کو کرایہ کی ادائیگی کے لئے لیاری ٹاؤن میں مختص ڈیسک پر کمشنر کراچی کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر موجود رہیں گے اور وہ فوری ان کی بحالی کے لئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر کچھی مہیشوری میگھوار پنچائیت کے صدر و پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے نائب صدر لکشمن مہیشوری نے کہا کہ روز اول سے ہی پارٹی کی اعلٰی قیادت، وزیر اعلٰی سندھ، وزیر بلدیات سندھ اور دیگر رابطے میں رہے اور ریکارڈ 48 گھنٹوں میں ریسکیو کے عمل کو مکمل کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بدنصیب سانحہ میں مہیشوری میگھوار پنچائیت کے 20 افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے ان متاثرین کی فوری بحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو جو اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے ہیں ان کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کے لئے ان کے لواحقین کی جانب سے جلد ہی تمام قانونی تقاضے بھی پورے کرلیے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات