28 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسردار جی 3 بھارت سے باہر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی...

سردار جی 3 بھارت سے باہر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری پنجابی فلم بن گئی


—فائل فوٹو

بھارت میں پابندی کا سامنا کرنے والی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم نے بھارت میں ریلیز نہ ہونے کے باوجود بین الاقوامی سطح پر زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

مذکورہ فلم نے صرف 15 دنوں میں 51 کروڑ روپے کی اوورسیز کمائی کا ہدف عبور کر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری پنجابی فلم بن گئی ہے۔

ہانیہ عامر کی اس سپر ہٹ فلم نے جمعہ کے روز ایک لاکھ 75 ہزار امریکی ڈالر کا بزنس کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی اوورسیز آمدن 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

دلجیت دوسانجھ کی جٹ اینڈ جولیٹ 3 تاریخ کی پہلی پنجابی فلم تھی جس نے بیرون ملک 51 کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔ اب سردار جی 3 اس کارنامے کو عبور کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔

اس عمل میں سردار جی 3 نے کیری آن جٹا 3 (46 کروڑ روپے) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات