27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومتعلیم اور صحتدو عام انفیکشنز بھی ڈیمنشیا لاحق ہونے میں کردار ادا کرسکتے ہیں،...

دو عام انفیکشنز بھی ڈیمنشیا لاحق ہونے میں کردار ادا کرسکتے ہیں، سائنسدان


سائنسدان عشروں سے یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ڈیمنشیا (دماغی اور ذہنی کمزوری کی بیماری جس کی وجہ سے یاداشت اور دماغی افعال متاثر ہوتے ہیں) کے لاحق ہونے کی وجوہات کیا ہیں۔ کیا کہ یہ الکحل کے استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے؟ موٹاپا یا پھر ہم میں سے کچھ لوگ پیدائشی طور ایسی جینیاتی نقائص کے ساتھ پیدا ہوتے جو کہ اسکا سبب بنتے ہیں۔ 

اس حوالے سے شواہد ملے جلے ہیں، تاہم ماہرین عام طور پر اس بات پر متفق ہیں کہ کئی عوامل ایسے ہیں جو غیر معمولی طور پر امائلوئڈ اور ٹاؤ نامی پروٹینز کے جمع ہونے کا سبب بنتے ہیں جو ڈیمنشیا کی علامات کا سبب بنتے ہیں۔

فلاڈیلفیا کالج آف اوئیسٹوپیتھک میڈیسن پینسلوانیا کے ایک نئے جائزے میں دو عام انفیکشنز کو اس بیماری کی وجہ سمجھا گیا ہے۔ محققین نے کیلیمیڈیا نمونیا اور سارس کوویڈ 2  کو دماغ میں موجود مادوں  سائٹوکائنز کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں۔ 

اس کی وجہ سے سوزش کو متحرک ہوتی ہے جو کہ دماغی خلیات کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور الزائمر سے منسلک نقصان دہ پروٹینز کے جمع ہونے کے عمل کو تیز کر سکتی ہے۔ کیلیمیڈیا نمونیا بہت عام قسم کا بیکٹیریا ہے جو پھیپھڑوں کے انفیکشنز، بشمول نمونیا کا سبب بنتا ہے۔

یہ بیماری تقریباً 20 سال کی عمر تک 50 فیصد لوگوں کو متاثر کرتی ہے جب کہ 65 سال کی عمر تک یہ تعداد 75 فیصد تک پہنچ جاتی ہے۔ سپر ڈرگ کے مطابق یہ چھینکنے اور کھانسنے سے پھیلتی ہے۔ 

واضح رہے کہ سارس کوویڈ 2 وہ وائرس جو کہ کوویڈ 19 کا سبب بنا۔ یہ تحقیقی رپورٹ فرنٹیئرز کے ایجنگ نیورو سائنس میں شائع ہوئی اور اس میں یہ پایا گیا کہ کیلیمیڈیا نمونیا اور سارس کوویڈ 2 دماغ کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرکے مرکزی اعصابی نظام کو کنٹرول کرلیتے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ ہماری سونگھنے کی حس کے ذریعے سے ایسا کرتے ہیں۔ 

سائنسدانوں نے جینیاتی سبب کا بھی جائزہ لیا جو کہ کسی شخص میں الزائمر (نسیان) کی بیماری کو بڑھاتی ہے جو کہ ڈیمنشیا کی سب سے عام قسم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات