27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومغزہ لہو لہوحکومت اور شوگر مل مالکان میں معاملات طے، چینی کی ایکس مل...

حکومت اور شوگر مل مالکان میں معاملات طے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے کلو مقرر



اسلام آباد:

حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پا گئے، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

وزارت غذائی تحفظ کے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ نے مزید کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی دوسوروپے فی کلو گرام تک فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ شوگر مافیا کا گٹھ جوڑ ہے جو ذخیرہ اندوزی اور دیگر حربوں سے چینی کی قیمت بڑھارہا ہے، حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی کی امپورٹ پر عارضی طور پر ٹیکسز ختم کردیے ہیں مگر تاحال قیمت میں کمی نہیں آرہی۔

ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے امپورٹ پر ٹیکس ختم کرنے کے بجائے حکومت سے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور گوداموں پر چھاپے مارنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کریک ڈاؤن سے چین کی قیمت میں واضح کمی آجائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات