26 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ، فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت میں مظاہرے، 70 سے زائد گرفتاریاں

برطانیہ، فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت میں مظاہرے، 70 سے زائد گرفتاریاں


کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ میں ہفتے کو فلسطین ایکشن گروپ کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 70 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ان مظاہروں کا مقصد اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنا تھا جس کے تحت برطانوی حکومت نے فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔اس تنظیم پر پابندی ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی جب اس کے کارکنوں نے آکسفورڈ شائر میں واقع رائل ایئر فورس (RAF) کے بیس پر چڑھائی کی اور دو طیاروں کو نقصان پہنچایا۔لندن میں میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق شام تک 42 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 41 کو کالعدم تنظیم کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ایسے مظاہرے جن میں نعرے بازی، مخصوص لباس یا جھنڈے، بینرز اور علامتی اشیا کے ذریعے تنظیم کی حمایت کی جائے، وہ مجرمانہ فعل تصور کیے جاتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات