27 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںایکسپو اوساکا 2025 میں پاکستانی پویلین نے دھوم مچا دی

ایکسپو اوساکا 2025 میں پاکستانی پویلین نے دھوم مچا دی


جاپان میں جاری عالمی نمائش ایکسپو 2025 اوساکا میں پاکستانی پویلین سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں پاکستانی پویلین کو دیکھنے کے لیے آٹھ لاکھ سے زائد جاپانی اور بین الاقوامی سیاحوں نے دورہ کیا جو ایک شاندار ریکارڈ ہے۔

پاکستانی پویلین کے انچارج اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے ڈائریکٹر جنرل نصیر احمد کے مطابق ’’جاپانی اور غیر ملکی سیاح پاکستانی پویلین کو دیکھنے کے لیے ایک ایک گھنٹہ قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔ یہ پاکستان کی ثقافتی کشش اور معیاری مصنوعات کا ثبوت ہے۔‘‘

پویلین میں پاکستانی پنک سالٹ کو مرکزی تھیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس نے جاپانی عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے۔ پنک سالٹ کے اسٹال پر خصوصی ڈسپلے، معلوماتی سیشنز اور تجرباتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستانی بریانی اور مینگو فیسٹیول نے بھی ایونٹ میں رنگ بھر دیے۔ پویلین میں آئے مہمانوں کو پاکستانی آموں کے ذائقے سے متعارف کروایا گیا، جسے خوب سراہا گیا۔ پاکستانی ذائقوں اور مہمان نوازی کے یہ مظاہر جاپانیوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

پاکستانی پویلین کے ایونٹ مینجمنٹ کے انچارج سجاد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے نہ صرف پاکستان کی ثقافت، خوراک اور ہنر کو متعارف کرایا بلکہ جاپان اور دنیا کو پاکستان کا مثبت اور ترقی پسند چہرہ دکھایا۔‘‘

ایکسپو 2025 اوساکا کا یہ سفر نہ صرف پاکستان کے لیے سفارتی اور تجارتی مواقع پیدا کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات