29 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومقومی خبریںایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل شروع ہو گا،...

ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل شروع ہو گا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے


چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس کل شروع ہو گا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

تیانجن میں ایس سی او کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 14 سے 16 جولائی تک ہو گا۔  

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان سمیت بھارت اور ایس سی او کے تمام رکن ممالک شرکت کریں گے، بیلاروس کے وزیرخارجہ پہلی بار ایس سی او رکن کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔  

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کونسل آف فارن منسٹرز ایس سی او کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے، فورم بین الاقوامی امور سمیت ایس سی او کی خارجہ اور سلامتی پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ یہ فورم اعلامیوں، بیانات سمیت دستاویزات کی منظوری دیتا ہے، یہ بیانات، دستاویزات کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے غور کے لیے پیش کی جاتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سی ایچ ایس کا آئندہ اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2025ء تک تیانجن چین میں ہی ہوگا، اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات