برطانیہ کی ایسیکس کاؤنٹی میں ساؤتھ اینڈ ایئر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
ترجمان ایسیکس پولیس کے مطابق پولیس کو 4 بجے سہ پہر اطلاع ملی کہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا جس نے صورتِ حال پر قابو پایا۔