29 C
Lahore
Monday, July 14, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاٹلی کے یانک سنر نے ومبلڈن ٹینس کا مینز ایونٹ ٹائٹل پہلی...

اٹلی کے یانک سنر نے ومبلڈن ٹینس کا مینز ایونٹ ٹائٹل پہلی بار جیت لیا


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اٹلی کے یانک سنر نے ومبلڈن ٹینس کا مینز ایونٹ ٹائٹل پہلی بار جیت لیا۔

فائنل میں اُنہوں نے دو بار کے چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی، یانک سنر ومبلڈن جیتنے والے پہلے اٹالین کھلاڑی بھی بن گئے۔

لندن میں کھیلے گئے سال کے تیسرے گرینڈ سلم فائنل میں یانک سنر اور کارلوس الکاریز کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔

الکاریز نے پہلے سیٹ میں عمدہ سروس اور گراؤنڈ شاٹس سے یانک سنر کو پریشان کیا اور پہلے سیٹ میں 6-4 سے فتح حاصل کی۔

اُس کے بعد یانک سنر نے کھیل پر گرفت مضبوط کر لی۔

اُنہوں نے متعدد بار دو بار کے ومبلڈن چیمپئن الکاریز کی سروس بریک کی اور مسلسل 3 سیٹ میں یکساں اسکور 6-4، 6-4 اور 6-4 سے فتح حاصل کر کے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وہ ومبلڈن جیتنے والے پہلے اٹالین کھلاڑی بھی بن گئے، سنر 5 مسلسل شکستوں کے بعد الکاریز کو ہرانے میں کامیاب ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات